دورۂ پاکستان کے لیے انگلینڈ کی 19رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، قیادت جوز بٹلر کریں گے، معین علی نائب کپتان ہوں گے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور وہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں ہیری بروک،جارڈن کوکس،سیم کیورین،بین ڈکٹ،لیام ڈاوسن،رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ، اولی اسٹون، ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ویلے،کرس ووکس، لیوک ووڈ، مارک ووڈ شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
انگلش اسکواڈ میں بین اسٹوکس اور جونی بئیر سٹو بھی شامل ہیں جبکہ جوز بٹلر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سات میچزکی سیریزمیں جوزبٹلرکی دستیابی آخری مرحلےمیں متوقع ہے
جوز بٹلر کی غیر موجودگی معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے
پی سی بی کا انگلینڈ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں چار ٹی ٹوئنٹی میچ 20 سے 25 ستمبر کراچی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ہوگا جس میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق کراچی میں ٹکٹوں کی قیمتیں 250 سے15 سو روپے تک ہیں جبکہ لاہور میں ٹکٹ 250 سے 3 ہزار روپے تک میں ٹکٹ دستیاب ہوگا۔
Comments are closed.