بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورۂ پاکستان، انگلش ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟

دورۂ پاکستان کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر فٹنس مسائل کا شکار ہیں، دورۂ پاکستان کے لیے انگلش اسکواڈ کا اعلان اس ہفتے کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کو آرام دیا جاسکتا ہے جبکہ ٹخنے کی انجری کا شکار لیام لیونگ اسٹون کی بھی شرکت مشکوک ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کل سے ہوگا۔

دورۂ پاکستان کے لیے فل سالٹ، ول اسمیڈ، ول جیکس اور ایلکس ہیلز شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔

برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارک ووڈ اور کرس واکس کو بھی انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کراچی میں موجود شائقین کرکٹ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اس میچ کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ سیلاب زدگان کی امداد کی جاسکے۔

پاک انگلینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کل سے ہوگا۔ 

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.