بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورۂ انگلینڈ کی منسوخی پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورۂ انگلینڈ کی منسوخی پر کہا کہ  ہم نے ہمیشہ کرکٹ کے مفادات کو ترجیح دی، دوسرے ایسا نہیں کرتے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

بابر اعظم  نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر شدید مایوس ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم نے ہمیشہ کھیل کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن دوسرے ایسا نہیں کرتے۔

کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے ایک لمبا سفر طے کیا ہے، اور یہ وقت کے ساتھ مزید بہتر ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نا صرف زندہ رہیں گے بلکہ ترقی بھی کریں گے، ان شاء اللّٰہ۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.