بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوران پرواز بلی کا پائلٹ پر حملہ، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی

جہاز میں پرواز کے دوران ایک غصیلی بلی نے پائلٹ پر حملہ کردیا، جس کے باعث پائلٹ کو  ہنگامی لینڈنگ کرنا  پڑگئی۔

یہ واقعہ سوڈان سے قطر جانے والی ایئرلائن کی فلائٹ میں اس وقت  پیش آیا جب ایک بلی نے غصے میں آ کر جہاز کے پائلٹ پر حملہ کردیا۔

امبرگریس کی اصلیت معلوم کرنے کے لیے خاتون اور ان کے ہمسایوں نے اس کے ایک ٹکڑے کو آگ بھی لگائی۔ جو پگھل کر ٹھنڈا ہونے پر دوبارہ سخت ہو گیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق جہاز کو  اڑان بھرے  کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ بلی نے غصے میں آکر پائلٹ پر حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے بھی اس بلی کے حملے کا بھرپور مقابلہ کیا لیکن اس دوران اسے طیارے کا رخ شہر کی طرف موڑتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.