جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دورانِ عدت نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی 18 دسمبر کو طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے دورانِ عدت نکاح کیس میں 18 دسمبر کو بانیٔ پی ٹی آئی کو عدالت طلب کر لیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کو منظور کر لیا اور ہدایت کی ہے کہ وہ بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری یقینی نہیں ہو سکی، جیل سپرنٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کر دی ہیں اور دورانِ عدت نکاح کے کیس کی آئندہ سماعت 18 دسمبر کو ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.