کراچی میں دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
دوران سماعت بورڈ آف ریونیو کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزاروں پر خلاف قانون جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔
وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزاروں کو ہراساں بھی نہیں کیا جائے گا، عدالت نے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر جرمانہ اور ڈرائیورز کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
قبل ازیں عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کے وکیل بورڈ آف ریونیو کے وکیل کے بیان سے مطمئن ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے استدعا کی تھی کہ دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے عملے کو غیر قانونی حراست میں لینے سے روکا جائے۔
Comments are closed.