بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دودو بھیل پر مبینہ تشدد کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

تھرپارکر کول مائننگ کمپنی میں مزدور دودو بھیل پر مبینہ تشدد کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دودو بھیل کو 12 سے 22 جون تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا، دودو بھیل کی موت تشدد سے واقع ہوئی۔

وفاقی وزارت انسانی حقوق کے 15 رکنی مشن نے قتل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ حکومت کو جمع کروادی، مشن پارلیمانی سیکرٹری برائےانسانی حقوق لال چند ملہی سمیت 15 افراد پر مشتمل تھا۔

رپورٹ کے مطابق دودو بھیل کی موت تشدد سے واقع ہوئی، دودو بھیل 30 جون کو زخموں کی تاب نہ لاکر حیدرآباد میں چل بسا تھا۔

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھر کول کے محافظوں نے کئی روز تک تار اور میٹریل چوری کرنے کے الزام میں تشدد کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکن نہیں تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور فورسز کی موجودگی میں کوئی چیز چوری ہو جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.