منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

دوبارہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے، گرانٹ بریڈبرن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا ہے کہ دوبارہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے، پاکستان پہنچنے پر بڑا اچھا استقبال کیا گیا۔

 گرانٹ بریڈبرن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلی بار 1990 میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین سال تک کوچنگ کی، تجربہ بڑا شاندار رہا، دوبارہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔

گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.