منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

دوا ساز کمپنیوں کے پاس چند ہفتوں کا خام مال رہ گیا

دواساز کمپنیوں کے پاس صرف چند ہفتوں کا خام مال رہ گیا ہے، ایل سیز نہ کھولی گئیں تو بحران پیدا ہوجائے گا۔

وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط میں خدشات سے آگاہ کردیا۔

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل سیز کھولنے کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں دواؤں اور طبی آلات کا سنگین بحران ہوگا۔

دوسری طرف ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا۔

جس میں کہا گیا کہ پیٹرولیم اور فارماسوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے، جو بینک فارماسوٹیکل امپورٹ کے لیے ایل سی نہیں کھول رہے، ان کی نشاندہی کریں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نومبر میں اکتوبر سے زیادہ درآمدات ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.