بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دواساز کمپنیوں نے پیراسیٹامول خام مال کی قیمت کم کرنے کی یقین دہانی کروادی

پیراسیٹامول کا خام مال بنانے والی کمپنیوں نے خام مال کی قیمت کم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور پیراسیٹامول کا خام مال بنانے والی کمپنیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔

مقامی کمپنیوں کے نمائندگان نے بتایا کہ ہمارے پاس 3 ارب روپے مالیت کا پیراسیٹامول کا خام مال موجود ہے۔

کمپنی نمائندگان نے کہا کہ مقامی کمپنیوں کو پیراسیٹامول کا خام مال درآمدی مٹیریل سے کم قیمت پر فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر صحت نے بھی درآمد کیے جانے والے خام مال پر مراعات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ پیراسیٹامول کے درآمدی خام مال پر ٹیرف دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔ 

کمپنیوں نے یقین دہانی کروائی کہ مقامی مارکیٹ میں جلد ہی پیراسیٹامول وافر مقدار میں دستیاب ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.