اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

دو، تین ہفتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی ہوگی، رانا ثناءاللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی ساری منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.