بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کے 13 ممالک افغانوں کی عارضی میزبانی پر رضامند ہوگئے، انٹونی بلنکن

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ 13 ممالک افغانوں کی عارضی میزبانی پر رضامند ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12ممالک نے افغانستان چھوڑنے والوں کیلئے بطور ٹرانزٹ پوائنٹس کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں کلیئرنس حاصل نہ کرنیوالےافغانوں کا13ممالک میں عارضی قیام ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستان کا کردار دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، پی آئی اے کے ذریعے 1400 افراد کو کابل سے پاکستان لایا جا چکا ہے۔

عارضی میزبانی میں شامل ممالک میں البانیا، کینیڈا، کولمبیا، کوسٹاریکا، چلی، کوسوو، شمالی مقدونیہ، میکسیکو، پولینڈ، قطر، روانڈا، یوکرین، یوگنڈا شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ ممالک میں بحرین، برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی، اٹلی، قازقستان کویت، قطر، تاجکستان، ترکی، یواےای، ازبکستان   شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.