اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں آزادیٔ صحافت حملے کی زد میں ہے۔
نیویارک میں آزادیٔ صحافت کے عالمی دن کی تقریب سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانے اور غلط معلومات پھیلانے کی مذمت کرتے ہیں، ہماری تمام آزادی کا انحصار پریس کی آزادی پر ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ آزادیٔ صحافت جمہوریت اور انصاف کی بنیاد اور انسانی حقوق کی جان ہے، دنیا میں آج سچ کو جھوٹ اور نفرت انگیزی سے خطرہ ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹ اور نفرت کا پھیلاؤ حقیقت اور فسانے کے درمیان لکیر کو دھندلا کر دیتا ہے، سائنس اور سازش کے فرق کو مٹا دیتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج دنیا کے ہر کونے میں پریس فریڈم پر حملہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.