بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کے گرد فضائی چکر مکمل کرنے والا کم عمر ترین نوجوان

بیلجیئم اور برطانیہ کی دہری شہریت رکھنے والے 17 سالہ پائلٹ نے دنیا کے گرد اکیلے چکر لگا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

آج انہوں نے اپنا چھوٹا طیارہ بلغاریہ کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا، 5 مہینے قبل ان کا فضائی سفر یہیں سے شروع ہوا تھا۔

مارک ردرفورڈ نے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں اپنا طیارہ اتار کر اپنا مشن مکمل کیا اور دو گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کیے۔

وہ دنیا کے گرد چکر لگانے والے کم عمر ترین پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ چھوٹے طیارے میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے سب سے کم عمر شخص ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ردرفورڈ کی ہمشیرہ زارا نے رواں برس جنوری کے دوران 19 برس کی عمر میں چھوٹے طیارے میں دنیا کا چکر لگانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اسی طرح برطانیہ کے ٹریویس لڈلو نے پچھلے سال 18 سال کی عمر میں دنیا کے گرد اکیلے ہی فضائی سفر کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

اب یہ دونوں ریکارڈز مارک ردرفورڈ اپنے نام کرچکے ہیں، انہوں نے 23 مارچ کو فضائی سفر کا آغاز کیا۔

اپنے سفر میں ردرفورڈ نے 5 براعظموں میں 52 ممالک کا سفر کیا، ان کی 17ویں سالگرہ بھی اس سفر کے دوران ہی ہوئی۔

انہوں نے 2020ء کے دوران 15 سال کی عمر میں پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا تھا، وہ دنیا کے کم عمر ترین پائلٹ تھے۔

ردرفورڈ نے اس سفر کے لیے ’شارک‘ نامی طیارہ اڑایا، یہ دنیا کے تیز ترین اور کم وزن جہازوں میں سے ایک ہے جس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.