ہینلے پاسپورٹس اینڈیکس کے مطابق دنیا کے 25 انتہائی طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ملکوں میں جاپانی پاسپورٹ اول نمبر پر پے، یعنی جاپانی شہری دنیا کے 193 مختلف ملکوں اور علاقوں میں بغیر ویزا جاسکتے ہیں۔
ہینلے اور پارٹنرز کی ترتیب دی گئی اس فہر ست میں دوسرا نمبر سنگاپور کا ہے جسکے شہری 192 ممالک میں بنا کسی روک ٹوک کے جاسکتے ہیں۔
اس رینکنگ میں جنوبی کوریا اور جرمنی سخت مقابلے کے بعد مشترکہ طور پر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے جن کے شہری 191 ملکوں میں جاسکتے ہیں۔
یورپی یونین کے رکن ممالک فن لینڈ، اٹلی، لگسمبرگ اور اسپین کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری سہولت کے ساتھ داخلے کی سہولت کی وجہ سے بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔
اسی طرح 189 ممالک میں ویزا فری داخلے کی سہولت کے ساتھ یورپی ممالک آسٹریا اور ڈنمارک نویں اور دسویں جبکہ فرانس، آئرلینڈ، ہالینڈ، پرتگال اور سوئیڈن 188 ویزا فری انٹری کی وجہ سے گیارہویں، بارہویں، تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں نمبر پر ہیں۔
بیلجیئم، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکا 187 ممالک میں بنا ویزے کے داخلے کی سہولت کے باعث بالترتیب سولہویں سے بیسویں نمبر ہیں۔
چیک ری پبلک، یونان، مالٹا اور ناروے اس فہرست میں 186 ممالک میں ویزا فری انٹری کے ساتھ اکیسویں، بائیسویں، تئیسویں اور چوبیسویں جبکہ آسٹریلیا اور کینیڈا اس لسٹ میں پچیسویں نمبر ہیں جنکے شہری 185 ممالک میں ویزا فری داخل ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed.