متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں 45 ہزار کثیرالمنزلہ عمارتوں کو ابھی تک گنا ہی نہیں گیا نہ ہی کراچی کی کچی آبادیوں میں مردم شماری شروع ہوئی ہے۔
ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے تحت دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی سے کھلی جنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا مانتی ہے کہ کراچی دنیا کے تین بڑے شہروں میں ہے، لیکن سازشی عناصر کراچی کو پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ثابت کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ گلستان جوہر کراچی کے تحت دعوت افطار ہوئی جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکت کی۔
Comments are closed.