منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

دنیا کے بڑے دولتمند عام آدمی سے کم ٹیکس دیتے ہیں، رپورٹ

دنیا کے بڑے دولتمند اتنا ٹیکس بھی نہیں دیتے، جتنا عام آدمی دیتا ہے کیونکہ دولت مند اپنا پیسہ شیل کمپنیوں میں چھپا لیتا ہے۔

حکومتیں ٹیکس چوروں کے خلاف محاذ بنائیں اور بین الاقوامی کارروائی کریں، ورنہ ٹیکس نظام سے لوگوں کا اعتبار اٹھ جائے گا۔

یورپی ادارے نے ٹیکس چوری پر رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ دنیا کے 2700 ارب پتی محتاط اندازے کے مطابق 13 کھرب ڈالرز کے مالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر ان ارب پتی امیروں پر انتہائی کم یعنی صرف 2 فیصد ٹیکس لگایا جائے تو الگ سے 250 ارب ڈالرز جمع ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ارب پتی صرف اعشاریہ 5 فیصد جبکہ بھاری ٹیکس والے ملک فرانس میں ارب پتی زیرو ٹیکس دیتے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ کے بعد کچھ ممالک میں امیروں پر ٹیکس کا بوجھ زیادہ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.