دنیا کے امیر ترین آدمی برنارڈ ارنولٹ نے لگژری امپائر کی ذمہ داری اپنے بچوں کو دینے کے لیے پہلےان کا آڈیشن لیا ہے۔
لوئس ووٹن کے چیئرمین اور سی ای او برنارڈ ارنولٹ مبینہ طور پر اپنے پانچ بچوں سے مہینے میں ایک بار اپنی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پرائیویٹ ڈائننگ روم میں دوپہر کے کھانے پر ملاقات کرتے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، دوپہر کا کھانا 90 منٹ تک جاری رہتا ہے اور اس کا آغاز برنارڈ ارنولٹ اپنے آئی پیڈ سے گفتگو کے موضوعات کو پڑھنے سے کرتے ہیں اور اپنے لگژری بزنس امپائر کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین آدمی اس ملاقات کے دوران اپنے پانچوں بالغ بچوں سے مشورے بھی مانگتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، کچھ لوگ کا خیال ہے کہ برنارڈ ارنولٹ اس مؤثر طریقے سے اپنے بچوں کا آڈیشن لے رہے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے لگژری برانڈ کو ان کا کون سا بچہ زیادہ اچھے انداز سے سنبھال سکے گا۔
لیکن برنارڈ ارنولٹ نے ابھی تک اس حوالے سےکوئی فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اپنے جانشین کے طور پر اپنے کس بچے کا انتخاب کریں گے مگر یہ بات واضح ہے کہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ صرف میرٹ کی بنیاد پر لیا جائےگا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ ماہانہ سیشنز برنارڈ ارنولٹ کے بچوں کو مستقبل میں ان کے لگژری بزنس کو سنبھالنے کے قابل بنانے کے لیے کئی دہائیوں کے منصوبے کا حصّہ ہیں تاکہ وہ اپنے والد کے بعد ان کے وسیع کاروبار کو سنبھال سکیں۔
Comments are closed.