پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے خط سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی پہلی سازش ہوگی جہاں سازش کرنے والے خط لکھتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد صوبے میں بھی لائیں گے، عمران خان مذہبی کارڈ استعمال کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی ریاست مدینہ میں وزراء گالیاں دیتے ہیں، عوام ساڑھے تین سال وزیراعظم کی ریاست مدینہ دیکھ چکے ہیں، عمران خان جاتے ہوئے جھوٹ بول رہے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے نمبر پورے ہوچکے ہیں اب ہم پلس میں جارہے ہیں، حکومت اپنی اکثریت کھوچکی ہے، عمران خان کی حکومت ختم ہوچکی، یکم مارچ سے ہماری گنتی پوری ہے ہم اکثریت میں ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد وزیر اعظم کی تقریر کا سرپرائز یہی تھا کہ ’آج بھی بھٹو زندہ‘ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی صرف وزیراعظم کا عہدہ خالی کرنا چاہتا ہوں، ہماری بندوق کی شست پر وزیراعظم ہیں۔
Comments are closed.