بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کی معمر ترین گوریلا کتنے سال کی ہوگئی؟

دنیا کی سب سے معمر ترین گوریلا کا لقب رکھنے والی ’فاتو‘ 65 سال کی ہو گئی ہے۔

اس گوریلا کا تعلق مغرب کے نشیبی علاقوں سے ہے، یہ دو سال کی عمر میں  1959ء سے برلن چڑیا گھر آئی اور جب سے ہی وہاں قید ہے، فاتو کو دنیا کی سب سے عمر رسیدہ گوریلا قرار دیا جاتا ہے۔

فاتو کو چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی سالگرہ پر مزیدار کیک کا تحفہ دیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ میٹھا لذیذ تحفہ فاتو کو بے حد پسند آیا ہے۔

فاتو کو گینیز ورلڈ آف ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی سب سے معمر ترین گوریلا ہونے کا لقب 2019ء میں دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فاتو سے قبل دنیا کا سب سے معمرترین گوریلا ہونے کا لقب 1956ء میں پیدا ہونے والے گوریلا، ٹروڈی کے پاس تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ قید میں رہنے والے گوریلا عام طور پر 50 سال تک زندہ رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.