دنیا میں سائنسدانوں نے اپنی سہولت کے لیے نت نئی چیزیں ایجاد کی ہیں جس کی ایک مثال یہ فائر بریگیڈ کی گاڑی ہے۔
آتشزدگی کے واقعات اکثر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں، جبکہ اس کے باعث قیمتی سامان بھی خاکستر ہوجاتا ہے، جس کی بنیادی وجہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا موقع پر نہ پہنچنا ہے۔
آپ نے عموماً فائر بریگیڈ کے بڑے بڑے ٹرک دیکھے ہوں گے اور جو سڑک پر چلتے ہوئے بھی جگہ گھیرتے ہیں اور ان کا تنگ راستوں سے گزرنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔
روبیٹا کا یہ فائر ٹرک دراصل الیکٹرک فائر ٹرک ہے جو 50 سے 60 کلومیٹر تک مسافت طے کرسکتا ہے۔
اس میں فائر بریگیڈ ٹرک جیسے آلات نصب ہیں، جو تنگ راستوں سے گزر کر بھی متاثرہ علاقے تک فوراً پہنچ سکتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ اس الیکٹرک فائر ٹرک کی قیمت تقریباً 2 ہزار 600 ڈالر (5 لاکھ 88 ہزار روپے سے زائد) ہے۔
اس پر تبصرہ کرنے والوں کا ماننا ہے کہ اتنا متاثر کن نہیں جتنا کہ ایک بڑا ٹرک ہوسکتا ہے، تاہم یہ کچھ چھوٹی عمارتوں یا گھروں کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔
اس میں 2.4 میٹر لمبا فائر انجن لگا ہوا ہے جبکہ ہائیڈرولک بریک کے ساتھ یہ مکمل رفتار کے باوجود صرف 10 فٹ کے اندر رک سکتا ہے۔
اسی طرح آج تک پہنچانے کے لیے اس میں 60 میٹر لمبا فائر ہوز ہے، آگ بجھانے کے آلات ہیں، ایک چھوٹی کلہاڑی بھی موجود ہے جو راستے میں آنے والی چیزوں کو کاٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ دنیا کی کوئی سستی گاڑی تو نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا اور سستا فائر ٹرک ہے۔
Comments are closed.