بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کو طالبان کو موقع دینا چاہیئے: طاہر اشرفی

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ دنیا کو طالبان کو کام کرنے کا موقع دینا چاہیئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امید ہے کہ طالبان نے اب تک جو اعلانات کیئے ہیں ان پر عمل بھی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان واقعے پر معاشرے کو کھڑا ہونا چاہیئے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ ہمارا مؤقف تسلیم کیا جا رہا ہے۔

 ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں مستحکم اور مضبوط حکومت خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، طالبان کو مشورہ دے سکتے ہیں، ان پر حاکم نہیں ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو دیکھنا ہو گا کہ بھارت نے افغانستان میں پاکستان کے امن کے خلاف کیا سازشیں کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.