بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا کیسز 23 کروڑ 70 لاکھ، اموات 48 لاکھ 40 ہزار

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 70 لاکھ 79 ہزار 552 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ 40 ہزار 312 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 79 لاکھ 92 ہزار 565 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 84 ہزار 891 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 42 لاکھ 46 ہزار 675 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 27 ہزار 296 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 49 لاکھ 18 ہزار 565 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 49 ہزار 883 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 38 لاکھ 93 ہزار 2 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 99 ہزار 414 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 17 ہزار 514 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 295 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 80 لاکھ 6 ہزار 660 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 12 ہزار 625 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 76 لاکھ 62 ہزار 560 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 65 ہزار 373 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 73 لاکھ 27 ہزار 317 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 957 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 70 لاکھ 38 ہزار 701 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 779 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 56 لاکھ 62 ہزار 458 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 379 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 63 ہزار 219 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اسپین اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 86 ہزار 678 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 69 ہزار 503 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 732 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 402 تک جا پہنچی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 92 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ 32 ہزار 92 ہو گئیں۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 112 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 335 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 453 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 840 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 32 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 395 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 82 ہزار 894 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 343 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 872 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 90 ہزار 424 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 8 کروڑ 77 لاکھ 41 ہزار 79 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 731 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.