دنیا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے نرغے میں آ چکی ہے، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 کروڑ 33 لاکھ 17 ہزار 812 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 56 لاکھ 76 ہزار 912 ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 7 کروڑ 27 لاکھ 79 ہزار 288 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 482 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 29 کروڑ 48 لاکھ 61 ہزار 612 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 9 لاکھ 6 ہزار 861 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 54 لاکھ 81 ہزار 122 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 94 ہزار 110 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 4 کروڑ 10 لاکھ 92 ہزار 522 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 26 ہزار 643 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ 47 ہزار 477 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 30 ہزار 456 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 1 کروڑ 88 لاکھ 8 ہزار 625 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 613 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 64 لاکھ 6 ہزار 123 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 لاکھ 30 ہزار 728 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ 37 ہزار 7 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 87 ہزار 45 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 1 کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 476 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 914 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 1کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 375 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 92 ہزار 966 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 97 لاکھ 79 ہزار 130 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 18 ہزار 335 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 96 لاکھ 67 ہزار 619 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 66 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 933 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 79 ہزار 384 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 119 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 15 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، یہاں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 978 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 29 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 12 ہزار 19 مریض شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 248 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 5 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 455 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 88 ہزار 738 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 16 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار 306 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 17 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 175 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 22 لاکھ 42 ہزار 425 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
Comments are closed.