دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ 95 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ 59 ہزار 501 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 79 لاکھ 99 ہزار 250 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 83 ہزار 265 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 52 لاکھ 36 ہزار 527 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 32 ہزار 477 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 51 لاکھ 35 ہزار 620 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 50 ہزار 408 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 39 لاکھ 35 ہزار 309 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 493 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار 730 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 541 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 80 لاکھ 81 ہزار 300 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 15 ہزار 453 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 77 لاکھ 46 ہزار 718 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 65 ہزار 778 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 73 لاکھ 87 ہزار 537 ہو چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 17 ہزار 29 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 70 لاکھ 87 ہزار 786 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 197 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 56 لاکھ 83 ہزار 980 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 444 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 65 ہزار 58 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اسپین اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 86 ہزار 778 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 73 ہزار 619 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 739 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 497 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 112 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 374 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 955 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 29 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 222 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 14فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 87 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 188 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 352 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 85 ہزار 749 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 557 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 48 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 52 ہزار 572 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 8 کروڑ 97 لاکھ 19 ہزار 686 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 61 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
Comments are closed.