دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، جس کی تباہ کاریاں کم ہو گئی ہیں، تاہم اس کے مریضوں اور اموات میں اب بھی اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 902 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 52 لاکھ 50 ہزار 70 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 7 لاکھ 32 ہزار 443 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 86 ہزار 999 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 23 کروڑ 84 لاکھ 92 ہزار 389 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 8 لاکھ 6 ہزار 398 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 97 لاکھ 16 ہزار 825 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 70 ہزار 115 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 46 لاکھ 15 ہزار 757 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 15 ہزار 225 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 18 ہزار 782 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 281 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 29 ہزار 74 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 77 ہزار 640 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 3 ہزار 107 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 77 ہزار 230 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 88لاکھ 39 ہزار 891 ہو چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 19 ہزار 330 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 77 لاکھ 73 ہزار 530 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 988 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 61 لاکھ 25 ہزار 596 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 2 ہزار 909 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 60 لاکھ 26 ہزار 796 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 16 ہزار 617 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 53 لاکھ 35 ہزار 310 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 60 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 839 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 810 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 113 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 98 ہزار 993 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 391 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 437 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 84 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 753 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 22 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 114 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 895 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 45 ہزار 155 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 457 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 21 لاکھ 18 ہزار 750 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 12 کروڑ 40 لاکھ 54 ہزار 300 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 7 لاکھ 35 ہزار 744 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
Comments are closed.