دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار 436 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 44 لاکھ 53 ہزار 954 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 79 لاکھ 95 ہزار 303 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 12 ہزار 462 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 8 لاکھ 72 ہزار 179 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 46 ہزار 667 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 88 لاکھ 14 ہزار 596 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 75 لاکھ 97 ہزار 700 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 660 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار 229 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 35 ہزار 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار 328 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 74 ہزار 944 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 83 ہزار 994 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 76 ہزار 820 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 67 لاکھ 66 ہزار 541 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 13 ہزار 419 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 66 لاکھ 24 ہزار 777 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 680 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 65 لاکھ 24 ہزار 581 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 54 ہزار 765 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 62 لاکھ 34 ہزار 520 ہو چکے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 10 ہزار 609 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 51 لاکھ 39 ہزار 966 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 24 ہزار 315 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 48 لاکھ 92 ہزار 235 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 337 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 47 لاکھ 94 ہزار 352 ہو گئے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 49 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 490 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار 354 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 687 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 75 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 91 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 857 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 94 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 46 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 943 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 15 ہزار 856 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 4 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار 77 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
Comments are closed.