امریکا میں موجود دنیا کے چھوٹے ترین کتے کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جس کی لمبائی صرف ڈالر کے نوٹ کے برابر ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 سال کے اس کتے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس کتے کا قد 3.5 انچ جبکہ لمبائی 5 انچ ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن صرف 28 گرام تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کتے کی مالکن کا کہنا ہے کہ وہ مچھلی اور مرغی کھاتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.