اگرچہ پادری نے اپنی زندگی میں کبھی وینس نہیں چھوڑا، لیکن اس نے جو نقشہ کھینچا ہے اس میں شہروں، صوبوں اور دریاؤں کی تصویر کشی بہت درست ہے۔ اس میں امریکہ نہیں ہے کیونکہ یہ ابھی تک دریافت نہیں ہوا تھا۔ کرسٹوفر کولمبس نے یہ نقشہ کھینچنے کے 33 سال بعد اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔آسٹریلیا وجود میں نہیں آیا تھا مگر جاپان نقشے پر موجود ہے اور مورو نے اسے ’سیبانگو‘ کہا ہے۔ یہ جاپان کو دکھانے والا پہلا مغربی نقشہ تھا۔ اور سنہ 1488 میں کیپ آف گڈ ہوپ کی تلاش میں آئے پرتگالیوں کے چکر لگانے سے بھی بہت پہلے، اس نقشے میں افریقی براعظم کو اس کی بحری صلاحیتوں کے حوالے سے انتہائی درستی کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔یہ نقشہ قرون وسطیٰ کا سب سے قدیم نقشہ ہے، جیسا کہ ’Here Begins the Black Sea‘ کتاب کی مصنفہ فرانسسکا میریڈیتھ تصدیق کرتے ہوئے اس نقشے کو قرون وسطیٰ کا سب سے مکمل اور جدید نقشوں کے قریب ترین بیان کرتی ہیں۔وہ مزید کہتی ہیں ’یہ پہلا نقشہ ہے جو مذہب سے زیادہ سائنس پر انحصار کرتا ہے۔ ہیرفورڈ نقشہ مذہبی پروپیگنڈا تھا۔‘،تصویر کا ذریعہBILDAGENTUR-ONLINE/GETTY IMAGES
روحانی نقشہ
ہیرفورڈ کے نقشے میں جنت اور جہنم کی تصویر کشی کی گئی تھی اور اسے روحانی نقطہ نظر سے علم کا خلاصہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ تاہم مورو نے اپنا نقشہ بنانے میں سائنسی نقطہ نظر کی پیروی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں عملی تجربے کے ساتھ الفاظ کی تصدیق بھی کروں گا، میں کئی سالوں تک تحقیق کروں گا اور قابلِ بھروسہ لوگوں سے سوال پوچھوں گا جنھوں نے اپنی آنکھوں سے جگہیں دیکھ رکھی ہیں تاکہ وہ وہ میری رہنمائی کر سکیں کہ میں یہاں کیا ڈرائنگ کر رہا ہوں۔‘لیکن تاریخ اور سائنس سے بڑھ کر اس نقشے میں اور بہت کچھ ہے۔جس لائبریری میں اسے رکھا گیا ہے وہاں اور بھی تاریخی نوادرات موجود ہیں مگر سنگ مرمر کی سیڑھیاں چڑھنے کے بعد جیسے ہی آپ کی نظر نقشے پر پڑتی ہے آپ کے منھ سے بے اختیار نکلتا ہے ’واہ کیا شاندار نقشہ ہے‘۔تاریخ دان پیرالویز زورزی کہتے ہیں کہ یہ ایک بہت بڑا، شاندار اور خوبصورتی سے تیار کیا گیا نقشہ ہے۔‘براعظموں اور ممالک کی سرحدوں سے قطع نظر، فرا مورو نے شاندار محلات، پلوں، نیلی لہروں اور سمندری مخلوق کے بیچ تیرتے بحری جہازوں کو سنہرے اور نیلے رنگ میں پینٹ کیا۔اس کے علاوہ اس نے قدیم وینیشین زبان میں تین ہزار صفحات پرانے زانے کے افسانوں اور کہانیوں سے متعلق لکھے ہیں۔مثال کے طور پر، ناروے کا صفحہ بتاتا ہے کہ کیسے وینیشین ملاح پیٹرو کوئرینی اپنے جہاز کے تباہ ہونے کے بعد زندہ بچ گیا۔ پیٹرو کے متعلق افسانہ یہ بھی بتاتا ہے کہ وہ ناصرف اس حادثے میں بچ گیا، بلکہ اپنے ساتھ خشک خوراک بھی اس ملک لے کر آیا، اس طرح ’بیکلوریٹ‘ خشک مچھلی کی ڈش کی شروعات ہوئی جو آج وہاں کے ہر ریستوران میں ملتی ہے۔ایک اور صفحہ تھرس کی بادشاہی کے متعلق ہے، جہاں سے ’جادو کرنے والے‘ آئے اور خیال کیا جاتا تھا کہ یہ چین اور منگولیا کے درمیان واقع ہے۔ان تمام چیزوں کا آج آسانی سے ترجمہ کیا جا سکتا ہے، کیونکہ قدیم زبان وینس آج کل کے لوگوں کی زبان سے بہت مختلف نہیں ہے۔گیلیلیو انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک انٹرایکٹو نقشے پر انگریزی ترجمعہ موجود بھی ہے اور اسے فلورنس کے تاریخی میوزیم کے ذریعے ایک بڑی فلیٹ سکرین پر دکھایا گیا ہے۔،تصویر کا ذریعہMO PEERBACUS/ALAMYیہ نقشہ ہمیں قرون وسطیٰ کے پادری کے ذہن میں لیجاتا ہے کہ اس نے دنیا کو کیسے دیکھا۔ اگرچہ اس نے اپنی پوری زندگی وینس میں گزاری لیکن دنیا اس کی نظر میں چھوٹی نہیں تھی۔ فرا مورو نے ان مسافروں اور تاجروں کی تفصیل سے بہت زیادہ علم حاصل کیا جن سے وہ وینس میں قیام کے باعث ملتے تھے۔ اس زمانے میں یہ تجارتی شہر پھل پھول رہا تھا۔سینٹ مارک کی ایک لائبریرین مارگریٹا وینچریلی کہتی ہی کہ وینس اس وقت نقش نگاری کا دارالحکومت تھا۔ مورخ پیرالویز زورزی کہتے ہیں ’نقشے تجارت کے لیے ضروری تھے کیونکہ اگر آپ کے پاس اچھا نقشہ ہوتا تو آپ کہیں بھی جا سکتے تھے۔ نقش و نگاری میں ہر اختراع کا وینس میں خیرمقدم کیا گیا اور اسے اچھی قیمت دی گئی۔‘
- اگلا ’سپر برِ اعظم‘ کس طرح بنے گا؟18 اپريل 2022
- کیا نیوزی لینڈ کے نیچے آٹھواں براعظم ہے؟17 فروری 2017
- زیلینڈیا: بحر الکاہل کے پانیوں میں ڈوبا ’آٹھواں براعظم‘ جسے ڈھونڈنے میں 375 سال لگے 30 ستمبر 2023
ایشیا کے حوالے سے مورو کی معلومات کا ماخذ ایک مشہور وینیشین تاجر اور سیاح مارکو پولو تھا، جس نے نقشے کے تیار ہونے سے تقریباً 150 سال قبل اپنے ذاتی سفر کے بارے میں یاداشتیں شائع کیں، اور اس نقشے پر 150 مقامات ایسے ہیں جن کا سراغ براہ راست مارکو پولو کی کتاب سے لگایا جا سکتا ہے۔مثال کے طور پر کوہ آدم، جو سیلون کے جزیرے پر واقع ہے اور اب سری لنکا کے نام سے جانا جاتا ہے، افسانوں کے مطابق یہ وہ جگہ ہے جہاں پہلے انسان کو اس کے دانتوں اور آنتوں کے ساتھ دفن کیا گیا تھا۔یورپ میں رہنے والوں کو مورو کا نقشہ الٹا نظر آتا ہے کیونکہ اس میں جنوب سب سے اوپر دکھائی دیتا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مورو قدیم عرب نقشوں سے متاثر تھا، خاص طور پر شنیا کے اس نقشے سے جسے بارہویں صدی میں مراکشی دانشور محمد الادریسی نے بنایا تھا۔جن نمبروں کا ذکر فرا مورو نے ’آسمانوں کے بیچ فاصلہ‘ کے طور پر کیا ہے وہ ریاضی دان اور ماہر فلکیات کیمپانس دی نووارا سے لیے گئے ہیں۔مورو نے نقشے کے اوپر بائیں کونے میں اس چیز کی نشاندہی کی کہ کہ زمین کے مرکز اور اس کی سطح کے درمیان فاصلہ 3245 میل ہے، جب کہ زمین اور چاند کے مرکز کے درمیان فاصلہ تقریباً 108000 میل ہے۔،تصویر کا ذریعہTHE HISTORY COLLECTION/ALAMYلیکن مورو نے اپنے خدشات کو محدود نہیں رکھا اور تنقید کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ اس نے بعض اوقات اس جغرافیہ پر بھی انحصار کیا جو مصر کے سکندریہ میں 150 عیسوی میں کلاڈیئس بطلیمی نے لکھا تھا اور جو کئی صدیوں تک مغربی دنیا کے سامنے نہیں آیا تھا۔ پانچویں صدی میں اسے دریافت کرنے کے بعد اس کا دوبارہ لاطینی میں ترجمہ کیا گیا۔اس نے نشاۃ ثانیہ کے دور سے منسوب جغرافیہ دان کا انداز اپنایا کہ کس طرح اس نے باغ عدن میں آدم اور حوا کے مقام کا تعین کیا، اس کام کے دوارن انھوں نے اس بات کا خیال بھی رکھا کہ جنت کا محل وقوع نقشے پر ظاہر نہیں ہو سکتا اور یہ کہ باغ عدن زمین پر کوئی ایک مخصوص مقام نہیں ہے۔ انھوں نے مذہب اور جغرافیہ سے الگ ایک ترقی پسند ذہنی نقطہ نظر کی پیروی کی، جس کا مطلب ہے کہ اس زمانے کے پادریوں کے لحاظ سے مورو ایک منفرد ذہنیت کے مالک تھے۔مورو کے کام کو دیکھتے ہوئے اور یہ کہ اس نے کرسٹوفر کولمبس کے امریکہ کے سفر سے کئی دہائیوں پہلے نقشے پر کام مکمل کر لیا تھا، ’مپا منڈی‘ کا نقشہ، یا ’دنیا کا نقشہ‘ قرون وسطیٰ اور نشاۃ ثانیہ کے درمیان ایک عبوری ربط کی نمائندگی کرتا ہے۔دیکھنے والوں کے لیے یہ نقشہ اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ یہ نہ صرف عملی طریقوں سے تیار کیا گیا نقشہ تھا، بلکہ یہ جمالیات کا معاملہ بھی تھا اور انتہائی غیر معمولی کہانیاں سنانے کا ایک طریقہ بھی۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.