چائنیز برانڈ او ای ایم مونی نے دنیا کا سب سے چھوٹا 4G اسمارٹ فون لانچ کردیا۔
چائنیز برانڈ نے دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون لانچ کروایا ہے جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا 4Gاسمارٹ فون ہے۔
دنیا کے سب سے چھوٹے اسمارٹ فون کا ڈسپلے پام فون (3.3انچ ڈسپلے والے)سے بھی چھوٹا یعنی 3 انچ ڈسپلے پر مشتمل ہے۔
مونی منٹ نامی دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون ڈوئل سم کارڈ سپورٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، اس میں فوٹوگرافی کے لیے 5 میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔
فون کی قیمت 150 ڈالر (تقریباً 24ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) ہےتاہم موبائل فون کی فروخت کے لیے فراہمی کا آغاز رواں برس نومبر سے کیا جائے گا۔
Comments are closed.