جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

دنیا کا سب سے لمبا ترین کتا زیوس مرگیا

دنیا کا سب سے لمبا ترین کتا زیوس کینسر کے سبب 4 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے مرگیا۔

دنیا کا سب سے لمبا کتا ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے والا زیوس ’گریٹ ڈین‘ نامی نسل سے تعلق رکھتا تھا۔

زیوس ہڈیوں کے کینسر کے علاج سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث موت کے منہ میں گیا، زیوس آئندہ نومبر میں 4 سال کا ہونے والا تھا۔

زیوس امریکی ریاست مشی گن کے ایک خاندان کی ملکیت تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری لمحات میں زیوس کا سر اس کی مالکن  برٹنی کی گود میں تھا۔

زیوس کو 2022ء میں گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے لمبا کتا تسلیم کیا گیا تھا، یہ اعزاز زیوس نے انتہائی کم عمری میں حاصل کر لیا تھا۔

زیوس کی مالکن، برٹنی کے والد ڈونی ڈیوس نے بتایا کہ زیوس کا منگل کے روز انتقال ہوا ہے، اس دوران سب ہی گھر والے اس کے پاس تھے۔

ڈونی ڈیوس کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنے پیارے کتے، زیوس کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بے حد دکھ ہے، زیوس کو ناصرف اس کے قابل ذکر قد کی وجہ سے بلکہ اس کی نرم اور محبت کرنے والی فطرت کی وجہ سے بھی پسند کیا جاتا تھا۔ 

ڈونی ڈیوس نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زیوس کی یادیں بھی تازہ کی ہیں۔

ڈونی ڈیوس کے مطابق زیوس لمبا قد ہونے کے سبب کچن کے سنک سے پانی پی کر اپنی پیاس بجھاتا تھا اور کبھی کبھار کچن کے کاؤنٹر سے کھانا بھی اٹھا کر کھاتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.