لوگ انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کرتے رہتے ہیں، لیکن ایک شخص نے تو اس کے لیے ظاہری طور پر اپنی جنس ہی بدل ڈالی۔
آئیڈیگامی باکو نامی اس شخص کو دنیا ایک 19 سالہ دوشیزہ سمجھتی ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔
یہ شخص میک اپ اور فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کی مدد سے ایسی تصویر بناتا ہے جو دکھنے میں بالکل ایک لڑکی کی تصاویر دکھائی دیتی ہیں۔
ویسے تو یہ ٹرینڈ دنیا میں عام رہتا ہے لیکن یہ شخص ایک لڑکی کی طرح ہو بہو دکھائی دینے پر دنیا کا سب سے زیادہ زنانہ دکھنے والا مرد قرار پایا۔
انہیں اپنے اس منفرد انداز کی تصاویر کے بعد دنیا بھر میں مقبولیت اس وقت ملی جب وہ جاپان کے ایک ٹیلنٹ کانٹسٹ میں شریک ہوئے تھے۔
ویسے تو وہ اس کانٹسٹ میں کامیابی تو حاصل نہیں کر پائے لیکن انہوں نے اپنے انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ریکارڈ مدت میں نہ صرف توجہ حاصل کرلی بلکہ ان کے فالوورز کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
Comments are closed.