ویسٹ منسٹر ایبی وہی گرجا گھر ہے جہاں آج ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ اس گرجا گھر میں دنیا کے اختتام کے حوالے سے ایک دلچسپ پیشگوئی کی گئی ہے۔
ویسٹ منسٹر ایبی میں ایک قدیم فرش ہے جس پر تین عبارتیں درج ہیں۔ ان عبارتوں میں دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پتھر کے ٹکڑوں اور رنگ برنگے شیشوں سے بنے جیومیٹریکل طرز کے اس فرش کو ’کوسماٹی فرش‘ کہا جاتا ہے جو پراسرار طور پر اشارہ دیتا ہے کہ دنیا 19683 سال تک قائم رہے گی۔
یہ پیغام جو پہلے نظروں سے اوجھل تھا، حال ہی میں ایبی میں صفائی اور اس کی بحالی کے منصوبے کے دوران واضح ہوا ہے۔
ایبی کا پراسرار فرش، برطانیہ کی قدیم ترین کرسی اور تاجپوشی کی کرسی کو اس وقت مزید اہمیت حاصل ہوگئی جب اس عمارت کا شمار 1987 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر درج کرلیا۔
اس کے علاوہ اس تاریخی گرجا گھر کو ویسٹ منسٹر ایبی انگلش گوتھک آرٹ کے بہترین نمونے کے طور پر بھی درجہ دیا گیا ہے۔
Comments are closed.