دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 47 لاکھ 66 ہزار 838 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 44 لاکھ 77 ہزار 144 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 81 لاکھ 89 ہزار 707 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 13 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 20 لاکھ 99 ہزار 987 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 49 ہزار 680 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 91 لاکھ 57ہزار 249 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 78 لاکھ 29 ہزار 286 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 24 ہزار 664 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 6 لاکھ 78 ہزار 283 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 36 ہزار 396 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 530 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 76 ہزار 730 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 45 ہزار 537 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 78 ہزار 423 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 4 ہزار 910 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 13 ہزار 665 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 66 لاکھ 73 ہزار 336 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 3 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 65 لاکھ 90 ہزار 747 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 55 ہزار 212 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 62 لاکھ 73 ہزار 681 ہو چکے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 10 ہزار 966 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 51 لاکھ 55 ہزار 79 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 24 ہزار 474 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 48 لاکھ 97 ہزار 150 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 690 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 48 لاکھ 15 ہزار 205 ہو گئے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 49 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 505 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 28 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 733 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 553 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 85 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 413 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 320 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 244 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 476 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 466 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار 106 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
Comments are closed.