منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

دنیا میں سب سے لمبی ناک والا یہ شخص کون ہے؟

تھامس ویڈ ہاؤس برطانوی تماشہ گر تھا، اسے اپنی لمبی ناک کی وجہ سے دنیا میں پذیرائی ملی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھامس 1730 میں یارکشائر میں پیدا ہوا، اس کی ناک ساڑھے 7 انچ لمبی تھی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے بعد از مرگ دنیا کی سب سے لمبی ناک کا ایوارڈ دیا۔

تھامس کی وفات 1780 میں ہوئی تھی، اب اس کا ایک مومی مجسمہ بنایا گیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.