free nyc hookups gay hookup apps nz being honest about wanting hookup reddit whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا جوہری ہتھیاروں کے نئے دور کی جانب بڑھ رہی ہے،سپری

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا جوہری ہتھیاروں کے نئے دور کی جانب بڑھ رہی ہے۔

سپری کی رپورٹ کے مطابق روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھا ہے، آنے والی دہائی میں جوہری ہتھیاروں میں اضافہ متوقع ہے۔

سپری کا کہنا ہے کہ 2022 کے شروع تک 9 جوہری ملکوں کے پاس 12 ہزار 705 جوہری ہتھیار تھے، جبکہ 1986 میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد 70 ہزار سے زائد تھی۔

رپورٹ مہں کہا گیا ہے کہ امریکا اور روس نے سرد جنگ کے بعد جوہری ہتھیاروں میں بتدریج کمی کی ہے، تاہم سرد جنگ کے بعد اب جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

سپری رپورٹ کے مطابق 2022 کے شروع تک روس 5 ہزار977 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، امریکا 5 ہزار 428 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین 350 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ تیسرے اور فرانس 290 ہتھیاروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.