hookup Stafford CT 2010 free hookup apps a v hookup on xbox 360 hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا بھر میں ہر 5 دن بعد ایک صحافی ہلاک کردیا جاتا ہے، یونیسکو

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے کہا ہے کہ لوگوں کو معلومات پہنچانے کی پاداش میں دنیا بھر میں ہر 5 دن کے بعد ایک صحافی ہلاک کردیا جاتا ہے۔

یہ بات یونیسکو کی جانب سے آج دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کرنے والوں کو سزا سے استثنا ختم کرنے کے مطالبے کے دن کے موقع پر سامنے آئی۔

اس دن کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری اشتہار میں یونیسکو نے کہا کہ ’صحافی کے خلاف ہر خطرہ ، آپ کی آزادی کیلئے خطرہ ہے۔‘

اس اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ ’خطرات کو اس وقت روکو جب وہ شروع ہو رہے ہوں۔‘

دوسری جانب یونیسکو نے بتایا ہے کہ اوسطاً ہر 5 دن میں ایک صحافی کو عوام تک معلومات پہنچانے پر قتل کر دیا جاتا ہے۔

میڈیا کے پیشہ ور افراد پر یہ حملے اکثر تصادم کے حالات کے بغیر کیے جاتے ہیں اور یہ حملے کرنے والے منظم جرائم کے گروہ، ملیشیا، اور پولیس اور سرکاری اہلکاروں کی جانب سے بھی کیے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.