دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے درمیان کاروبار کے فروغ کے لیے پاکستان گلوبل بزنس کونسل قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین پاکستان گلوبل بزنس کونسل کے چیرمین جبکہ سعودی عرب میں مقیم معروف کاروباری شخصیت اکمل پرویز تنظیم کے صدر ہوں گے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتےہوئے رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت ایک کڑوڑ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جس میں بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات بھی موجود ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کیا جائے جس میں پاکستانی کاروباری شخصیات آپس میں بھی تجارت کرسکیں جبکہ پاکستان کی ترقی کے لیے بھی کام کرسکیں۔
اس حوالے سے سعودی عرب میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری و سماجی شخصیت اکمل پرویز نے کہا کہ وہ رانا عابد حسین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک اچھے منصوبے کا آغاز کیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انفرادی ترقی کے بعد ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ وہ اپنے پاکستانیوں کے لیے اور اپنے ملک کے لیے کچھ کرسکے جس کے لیے پاکستان گلوبل بزنس کونسل ایک اہم ادارہ قائم ہوگا ، وہ اس ادارے کے لیے کافی منصوبے رکھتے ہیں جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تھنک ٹینک کے قیام کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں جبکہ وہ عنقریب جاپان کا دورہ کرکے رانا عابد حسین سے مشاورت کریں گے اور کئی منصوبے شروع کریں گے جس میں پہلے مرحلے میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان کچھ تجارتی منصوبوں کا آغاز کریں گے جبکہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں بڑے منصوبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں جس پر بھی وہ جلد کام شروع کریں گے۔
اکمل پرویز نے کہا کہ وہ سیاست سے بالاتر ہوکر پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور یہی رانا عابد حسین کا بھی مشن ہے لہذا ہم پاکستان گلوبل بزنس کونسل کو عالمی سطع کی کاروباری تنظیم بنائیں گے اور پاکستان سے محبت کرنے والی پاکستانی کاروباری شخصیات کو اس تنظیم میں شامل کرکے پاکستانیوں اور پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے ۔۔
Comments are closed.