پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہرے، اسرائیل مخالف نعرے

اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں لندن میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، جس میں شریک افراد نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دیا۔ 

فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے "اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے” اور "فلسطین کو آزاد کرو” کے نعرے بلند کیے۔ 

فلسطین اور اسرائیل کی کشیدگی کے دوران اسرائیل کی حمایت کرنے پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو ٹورنٹو کی ایک مسجد میں آمد پر مسلم کمیونٹی کے غصّے کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین نے غزہ میں بمباری بند کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر پابندیاں لگانے کے مطالبات بھی کیے۔ 

مظاہرین نے وائٹ ہال سڑک پر نماز ادا کی۔

دوسری جانب اٹلی، جرمنی، آسٹریا، مصر، یونان اور تیونس میں بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ 

ترک شہر استنبول میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف خواتین نے دھرنا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.