دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے پاناما پیپرز کو لیک کرنے والا وسل بلوئر منظر عام پر آگیا،جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے جان ڈو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے 6سال خاموش رہے، پاناما پیپرز شائع کروانے کے لیے نیو یارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے دلچسپی نہیں دکھائی، وکی لیکس نے جواب ہی نہیں دیا،جان ڈو کے مطابق پاناما پیپرز میں بہت کچھ ایسا ہے جو ابھی تک سامنے نہیں آیا، امریکا پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو فسطائیت سے روکنے والا ملک خود ہی فسطائیت کا شکار ہوگیا،انہوں نے جرمن حکومت پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روسی حکومت انہیں قتل کروانا چاہتی ہے۔
بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء
Comments are closed.