اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

دنیا بھر میں ایسٹر کی تقریبات جاری

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے دعا کرائی اور شمعیں روشن کی گئیں۔

پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

اس ضمن میں رات کو کراچی کے چرچز میں مڈنائٹ سروسز کا انعقاد کیا گیا۔

ایسٹر مسیحی برادری کا دوسرا بڑا تہوار ہے اسے موت پر زندگی کی فتح سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.