وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، بین الاقوامی سیاست میں تصادم کے بجائے تعاون ہونا چاہیے۔
چین کے تھنک ٹینکس، یونیورسٹیز کے سربراہان اور نمائندوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی پل کا کردار ادا کیا تھا اور دوبارہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہے۔
عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رابطے پر مرکوز تھا، اگلے مرحلے میں صنعتکاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور زرعی تبدیلی پر توجہ دی جائے گی۔
Comments are closed.