آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ دنیا اور خطہ غیرمستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
ملاقات میں آرمی چیف نے افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے عالمی توجہ پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.