بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی بمباری سے 2 رن وے غیر فعال، پی آئی اے پرواز منسوخ

شام کے دارالحکومت دمشق کے ایئرپورٹ پر اسرائیلی بمباری سے دو رن وے غیر فعال ہوگئے، پی آئی اے کو کراچی سے دمشق کیلئے پرواز منسوخ کرنا پڑ گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے آپریشن مکمل معطل ہوگیا، 170مسافروں کو لے کر پرواز پیر کی صبح روانہ ہونا تھی، جبکہ 169 مسافروں کو دمشق سے واپس بھی لانا تھا، دونوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث ان پروازوں کو منسوخ کردیا گیا، زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں، آپریشنل حالات پر یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دمشق ایئرپورٹ کا رن وے بحال ہوتے ہی پرواز کی دوبارہ تیاری کی جائے گی، دوسری صورت میں متبادل ذرائع سے مسافروں کو روانہ کیا جائے گا۔

 پی آئی اے کال سینٹر کے ذریعے مسافروں کو مطلع کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.