قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ دل خوش ہو گیا، ویل ڈن بوائز۔
شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کے نام رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان نے پہلی گیند سے آخری گیند تک شاندار انداز میں اختتام کیا۔
بوم بوم آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی طرف سے اچھی سپورٹ ملی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
فخر زمان نے اس میچ میں 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
Comments are closed.