شادی کے لیے وقت پر نہ پہنچنے والے دلہے کے خلاف اس کی ہونے والی دلہن مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانے پہنچ گئی۔
بھارتی ریاست بہار کے علاقے دھن آباد میں دلہن اپنے دلہے کا انتظار کرتی رہی لیکن وہ نہیں آیا، جب انتظار کی برداشت ختم ہوئی تو دلہن دلہے کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لیے تھانے پہنچی۔
اس واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایک سال پہلے بھی دلہے نے تاریخ طے ہونے کے بعد شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔
دونوں کی شادی ایک مرتبہ پھر طے ہوئی اور اس کا معاہدہ دھن آباد کے خواتین پولیس اسٹیشن میں ہوا۔
اس معاہدے میں پولیس کے سامنے لڑکے نے 25 مارچ کو شادی کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا تھا۔
اسی رضامندی پر لڑکی اور اس کے گھر والے پوری تیاری کے ساتھ دھن آباد آئے لیکن جب لڑکا نہیں پہنچا تو لڑکی کے گھر والے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔
وہ لوگ اس کی ایف آئی آر درج کروانے والے ہی تھے کہ اس دوران دلہا پہنچ گیا جس کے بعد اسی رات ان کی شادی ہوئی۔
Comments are closed.