بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دلہن کی ٹریکٹر چلا کر شادی کے منڈپ پر پہنچنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں خواتین کا اپنی شادیوں کو یادگار بنانے کے لیے کچھ انوکھا کرنے کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے، کبھی کوئی لڑکی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شادی کے منڈپ پر پہنچ رہی ہے تو کبھی کوئی لڑکی شادی کو یادگار بنانے کے لیے دولہا کو لینے اس کے گھر جا رہی ہے اور اب ایسی ہی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بیتل میں ہونے والی شادی میں ایک دلہن کو اپنے بھائیوں کے ہمراہ ٹریکٹر پر شادی کے لیے پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عروسی لباس پہنے دلہن اپنی شادی کے لیے ٹریکٹر خود چلا کر شادی کے مقام پر پہنچ رہی ہے اور لڑکی کے دونوں بھائی بھی اس کے ساتھ ٹریکٹر پر موجود ہیں۔

اس سے قبل بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر انبالہ میں ایک دلہن گھوڑے پر سوار ہو کر تلوار لیے شادی کے لیے دولہا کے گھر پہنچی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.