برطانیہ کی ایک دلہن نے شادی میں مہمانوں کو کھانا کھلانے کے بجائے مِکی اور مِنی ماؤس پر 4 ہزار پاؤنڈ خرچ کردیے۔
دو ماہ قبل ہونے والی اس شادی میں دلہن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی شادی میں ڈزنی کے مشہور زمانہ کرداروں کو مدعو کریں۔
28 سالہ دلہن نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے کھانے کے لیے مختص 4 ہزار پاؤنڈز کی رقم سے مِکی اور مِنی ماؤس کو مدعو کیا تھا۔
ڈزنی کریکٹرز نے شادی کے دوران ڈانس کے وقت اینٹری دی اور بعد ازاں تصاویر بھی کھنچوائیں۔
خاتون نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ دو ماہ قبل میری اپنے منگیتر سے شادی اسی انداز میں ہوئی جیسی ہماری خواہش تھی، میرے والدین اور شوہر کے والدین نے شادی کے اخراجات کے لیے بہت اچھی رقم دی تاکہ ہم کسی کے مقروض نہ ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے منگیتر ڈزنی کے مداح ہیں اور ہم سال میں جتنی بار موقع ملتا ہے ڈزنی لینڈ ضرور جاتے ہیں، میری رشتےدار خاتون کو یہ شکایت ہے کہ ہم نے اپنی شادی میں کھانے اور مشروبات پیش کیوں نہیں کیے۔
دلہن کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی کے کھانے کے پیسوں سے مِکی اور مِنی ماؤس کو آدھے گھنٹے کے لیے تقریب میں مدعو کیا تھا۔
Comments are closed.