ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کے اسپل ویز ساڑھے تین بجے کھول دیے گئے ہیں، دفعہ 144 کی وجہ سے لوگوں کی نالوں کے قریب جانے پر پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نالوں کے قریب جانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملحقہ علاقوں میں تمام ریسکیو ٹیمیں الرٹ کردی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر رورل کی نگرانی میں مانیٹرنگ کیمپس متحرک کردیے گئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.