بدھ 14؍محرم الحرام 1445ھ2؍اگست 2023ء

دفتر خارجہ کی افغان سفارتخانے کو افغان دہشتگردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات

گزشتہ ماہ ژوب کینٹ میں دہشت گردی میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق ہوگئی، پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان دہشت گردوں کی تصدیق کے بعد شدید رد عمل دیا ہے۔

دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغان دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات کردیں۔

ژوب حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوگئی، دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے۔

کوئٹہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں مرنے والے دہشت…

دفتر خارجہ نے دہشت گرد کارروائیوں میں مسلسل افغان دہشتگردوں کی شمولیت پر اظہار تشویش کیا۔

دہشت گردی کیلئے افغان سر زمین کے استعمال پر دفتر خارجہ نے اظہار تشویش اور شدید مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے اندر گھسنے کی کوشش کی تھی، ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو روکا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا تھا، جس کے دوران 9 سیکیورٹی اہلکار ہوئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.